اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) برطانیہ کے سائنسدانوں نے سمارٹ فونز کے لیے ایسا سکرین گلاس(شیشہ) بنایا ہے جس کے استعمال سے فون کو ہفتے میں ایک دفعہ ہی چارج کرنے کی ضرورت درپیش آئے گی۔ سائنسدانوں کی رپورٹ کے مطابق 90 فیصد موبائل ڈیوائسز سکرین کو روشن کرتی ہیں جس میں بیٹری استعمال ہوتی ہے۔ سائنسدانوں کے بنائے گئے سکرین گلاسز کا مقصد بیڑی لائف کو بڑھانا ہے۔ سکرین گلاسزبرقی لہروں کا استعمال کر کے سکرین پر ڈسپلے بناتی ہے جسے سورج کی روشنی میں بھی دیکھا جا سکتا ہے اور ان گلاس (شیشے) کی وجہ سے بیٹری کو ہفتے میں ایک دفعہ چارج کرنے کی نوبت آئی گی۔ رپورٹ کے مطابق جدید اپلیس کی وجہ سے موبائل اور دیگر ڈیوائسز کی بیٹری لائف بہت کم ہو گئی ہے۔ آلات میں جدید تبدیلیوں کی وجہ سے بیٹری کی لائف ایک اہم مسئلہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس ایپل اپنے صارفین کو لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کو ہفتے میں ایک دفعہ چارج کرنے والی بیٹریز کی گرانٹی دی ہے۔ 2012 میں امریکہ کے توانائی کے وزیر نے سائنسدانوں کو ایسی بیٹریز بنانے کا حکم دیا جسے 5 سال میں پانچ دفعہ چارج کرنے کی ضرورت پیش آئے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ڈیوائسز کی بیٹریز میں ترقی برقی گاڑیاں جو چارج ہونے کے بعد محدود مسافت طے کر سکتی ہیں میں بھی ترقی کی نشادہی کرتی ہیں۔