کراچی(نیوزڈیسک)نئے مالی سال کے ابتدائی چار ماہ جولائی تا اکتوبرکے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات پر کنٹرول رہا ، جس کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران سات اعشاریہ انہتر ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔تاہم گذشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے مقابلے میں تجارتی خسارہ بارہ اعشاریہ پندرہ فیصد کم رہا ، ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران سات ارب پچانوے کروڑدس لاکھ ڈالرکی برآمدات کی گئیں ، جو رواں سال جولائی تا اکتوبرکے دوران ایک ارب چھ کروڑ ڈالر کی کمی سےچھ ارب اٹھاسی کروڑ چالیس لاکھ تک پہنچ گئیں۔اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں تیرہ اعشاریہ بیالیس فیصد کمی واقع ہوئی۔