بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

پیرس حملوں میں مسلمان نوجوان دو خواتین کی جان بچانے کیلئے جان پر کھیل گیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

پیرس(نیوزڈیسک)پیرس حملوں کے دوران ایک مسلمان ایسا بھی تھا ، جس نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے دو خواتین کی زندگی بچائی۔سیفر پیرس کے ایک ہوٹل کیسا نوسترا میں کام کرتا ہے جس وقت فرانس میں فائرنگ شروع ہوئی ، سیفر کاﺅنٹر کے پیچھے اپنے کام میں مصروف تھا۔ خوفناک واقعے کو یاد کرتے ہوئے سیفر نے بتایا کہ جب دھماکے ہوئے تو سب نے زور زور سے چیخنا شروع کردیا۔ شیشے ٹوٹ کر ان کے اوپر آ گرے۔ یہ سارا منظر بہت ہی دہشت ناک تھا۔سیفرکے مطابق اسی دوران اس نے دیکھا کہ باہر ٹیرس پر دو خواتین کو گولی لگی ہے ایک کو کلائی پر دوسری کو کندھے پر۔ ان کے زخموں سے بہت خون بہہ رہا تھا۔ باہر خطرہ تھا تاہم اس کے باوجود سیفر نے ان خواتین کی مدد کا فیصلہ کیا ۔ اس نے فائرنگ میں کمی کا انتظار کیا اور پھر دوڑ کر ان زخمی خواتین کے پاس پہنچا۔ سیفر زخمی خواتین کو اٹھاکرتہہ خانے کی طرف بھاگا۔ وہ اس دوران ان کے ساتھ رہا اور خون کو روکنے کی کوشش کرتا رہا۔ ریسکیو ٹیم آنے تک سفیر ان کے ساتھ ہی رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…