منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

اسٹارلنک کے پاکستان میں آپریشنز سے متعلق اہم پیشرفت، پی ٹی اے سے لائسنس ملنے کی راہ ہموار

datetime 22  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آبا د(این این آئی)ایلون مسک کی کمپنی کو اسٹارلنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان اسپیس ایکٹیویٹی ریگولیٹری بورڈ نے اسٹارلنک کو این اوسی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے اسٹارلنک کو پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس جاری ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے لائسنس جاری کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 4 ہفتے کا وقت لے سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے اسٹار لنک کے متعلقہ اداروں سے حاصل این او سی کا جائزہ لیگا اور اسٹارلنک کے تمام ریگولیٹری تقاضے پورے کرنے سے متعلق جانچ پڑتال کرے گا جبکہ اسٹار لنک کی جانب سے جمع کرائے گئے تکنیکی اور بزنس پلانز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے اسٹار لنک کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، اسٹارلنک کو لائسنس ملنیکے بعد پاکستان میں آپریٹ کرنیکے لیے کم سیکم ایک سال کا وقت درکار ہوگا۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ سروس پرووائیڈر کے لیے خود کو اسپیس ایکٹیویٹی ریگولیٹری بورڈ سیکلیئر کرانا لازمی شرط تھی، فریکیونسی، پاور اور ارتھ گیٹ وے اسٹیشنز کے ٹیکنیکل معاملات اسپیس ایکٹیویٹی ریگولیٹری بورڈ نے طے کرلیے ہیں، اسٹار لنک کے لیے لو ارتھ آربٹ سیٹلائٹ 250 سے 500 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق رجسٹریشن کے لیے بورڈ کے ساتھ معاملات سہل بنانیکے لیے عالمی کنسلٹنٹ ہائرکیاگیا تھا۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق پاکستان نے اسپیس لائسنس کے لیے لائسنسنگ رجیم 2022 کے بعد اختیار کی، 2023 میں اسپیس رولز بننے کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی اسٹارلنک ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…