اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

فیصلہ ہوگیا، سعید اجمل ورلڈکپ نہیں کھیلینگے، کیا انکا کیریئر ختم ہوگیا؟

datetime 27  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کے مطابق قومی ٹیم کے اسپنر سعید اجمل نے آئندہ سال فروری سے شروع ہونےوالے ورلڈکپ میں حصہ نہ لینے کا  فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل  آئندہ سال فروری میں ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لیں گے جس کا باضابطہ اعلان وہ ایک دو روز میں پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔ انہوں نےکہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ نہ لینے اور اپنا بائیو مکینک ٹیسٹ نہ کروانے کا فیصلہ سیعد اجمل کا اپنا ہے جبکہ جو ماہرین سعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست کروانے میں ان کی مدد کر رہے ہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی سعید اجمل بولنگ کا ٹیسٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں اور انہیں اپنے بولنگ ایکشن کو ری ماڈل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے ۔

چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سعید اجمل ثقلین مشتاق کے ساتھ  پریکٹس کرتے رہیں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ ثقلین مشتاق کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اپنے ایکشن کو ری ماڈل کریں۔ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن سے متعلق شہریار خان نےکہا کہ محمد حفیظ ایک دو دن میں بھارت جائیں گے جہاں ان کا غیر رسمی ٹیسٹ ہو گا جس کے بعد ہم آئی سی سی سے کہیں گے کہ ان کا باقاعدہ ٹیسٹ کرائیں جبکہ ہمیں امید ہے کہ حفیظ یہ دونوں ٹیسٹ پاس کرلیں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر آئی سی سی کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا جس کے بعد ثقلین مشتاق ان کے بولنگ ایکشن کو آئی سی سی رولز کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ سعید اجمل نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئر ہونے سے پہلے ورلڈکپ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…