پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں صوبے کا وزیر اعلیٰ تو ہوں لیکن گھر میں بیگم کا راج چلتا ہے. ایک خصوصی انٹرویومیں اپنی نجی زندگی سے متعلق بتاتے ہوئے ان کا پرویزخٹک کاکہناتھا کہ پانچ بچوں میں سب سے بڑا بیٹا کاروبار کرتا ہے، دو بیٹیاں شادی شدہ ہیں جبکہ چھوٹے دو بیٹے زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے گھر کے کچھ معاملات میں بیگم کی مدد کردیا کرتا تھا لیکن اب سیاسی مصروفیات کے باعث گھر کی مکمل ذمہ داری بیگم کے ذمہ ہے، وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ بیگم سے ڈرنے میں ہی سمجھداری ہے اور میں نے بھی ہر شریف آدمی والافارمولا اپنا رکھا ہے انہوں نے بتایا کہ ان کے کنسٹر کشن کے کاروبار کی دیکھ بھال میر ابڑا بیٹا کر تا ہے لیکن ہم نے کبھی کوئی سرکاری ٹھیکہ نہیں لیا، ان کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ میں بیٹیوں کی ذمہ داری سے سرخرو ہو چکا ہوں وہ اپنے گھروں میں خوش وخرم زندگی گزاررہی ہیں۔پرویزخٹک نے کہاکہ بیگم نے پرمشکل وقت میں میراساتھ دیااورجس کی وجہ سے آج میں اس مقام پرہوں ۔انہوں نے کہاکہ ہرآدمی کواپنی بیگم احترام کرناچاہیے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں