جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ میں تین ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 24  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت قانون و انصاف نے لاہور ہائی کورٹ کے دو ججوں سمیت تین ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت قانون سے جاری اعلامیے کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل 177 کی شق (1) میں دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

ان ججوں میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور لاہور ہائی کورٹ کے ہی جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔اس کے علاوہ صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس شجاعت علی خان کو لاہور ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کردیا ہے۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیف جسٹس ہائی کورٹ کے تقرر تک شجاعت علی خان یہ ذمے داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ججز کی تقرری کا اطلاق ان کی حلف کی تاریخ سے ہو گا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…