ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

محمد زبیر کا مسلم لیگ( ن) چھوڑنے کا اعلان

datetime 10  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سابق ترجمان اور سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق سابق ترجمان اور سابق گورنر محمد زبیر نے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، محمد زبیر سندھ کے گورنر اور نواز شریف کے ترجمان رہ چکے ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ کافی عرصے سے میں نے یہ فیصلہ کرلیا تھا، جب سے پاور پالیٹکس شروع کی ہے تو ساتھ چلنا مشکل ہوگیا تھا۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ میں کافی عرصے پہلے ن لیگ قیادت کو واضح کر چکا تھا، مجھے تحریک عدم اعتماد، پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی کارکردگی سمیت مختلف ایشوز پر اختلافات تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی کسی اور پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا، آئندہ چند دنوں میں سیاسی مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔محمد زبیر نے پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا موقف تبدیل ہوگیا تھا اس لئے خود کو پارٹی سے الگ کرلیا، میں نے عوام کیلئے سیاست کرنی تھی,ووٹ کو عزت دو ہمارا نعرہ تھا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑ کر ہر قیمت میں حکومت میں آنا ہے تو پھر کیا بات چیت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں جب پارٹی کے ساتھ تھا تو سویلین بالادستی کی بات ہوتی تھی، اب ہر قیمت پر پاور میں ہی رہنا تو ساتھ چلنا بڑا مشکل ہوجاتا ہے، متنازع الیکشن کی بنیاد پر حکومت کی جائے تو یہ صحیح طریقہ نہیں۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پارٹی میں مختلف موقف شدید تھے اس لئے مفاہمت اور بیچ کی راہ نہیں ہوسکتا، مفتاح اسماعیل اور دانیال عزیز سے بھی پوچھیں تو پارٹی میں داد رسی کا کوئی فورم نہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پہلے ہی شدید اختلاف کے بعد ن لیگ چھوڑ چکے ہیں۔



کالم



واسے پور


آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…