ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شجاع خانزادہ کی نشست،میدان سج گیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)شجاع خانزادہ کی نشست،میدان سج گیا،آخری وکٹ نے نہ گرنے کا تہیہ کرلیا،صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت سے خالی ہونے والی نشست پی پی 16پر ضمنی انتخاب کل ( منگل ) کو ہوگا،حلقے کے معززین نے شجاع خانزادہ کے صاحبزادے جہانگیر خانزادہ کے مد مقابل کھڑے واحد آزاد امیدوار کو دستبردار کرانے کیلئے کاوشیں تیز کردیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف جاری کردہ شیڈول کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی خود کش حملے میں شہادت کے بعد خالی ہونے والی نشست پی پی16پر ضمنی انتخاب کل 6اکتوبر بروز منگل منعقد ہوگا جس کے لئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے شجاع خانزادہ شہید کے صاحبزادے جہانگیر خانزادہ کوامیدوارنامزد کیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کی طرف سے شجاع خانزادہ شہید کی خدمات کے اعتراف میں اپنے امیدوار نہ لانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مذکورہ حلقے سے ڈاکٹر نعیم اعوان آزاد امیدوار کے طور پر موجود ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حلقے کے معززین شجاع خانزادہ کے صاحبزادے جہانگیر خانزادہ کے مد مقابل کھڑے آزادامیدوار کو دستبردار کرانے کے لئے اپنے طور پر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیںاور ان میں مزید تیزی لائی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مقابلہ ہونے کی صورت میںبھی جہانگیر خانزادہ کی واضح اکثریت سے کامیابی کا قوی امکان ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…