اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موسم کا درجہ حرارت صرف کراچی میں ہی نہیں ، بلکہ دنیا بھر میں بڑھ رہا ہے۔ کچھ عرصے سے زمین کا درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے اور ایسا صرف پاکستان میں ہی نہیں ہے، بلکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے۔پچاسی سال بعد اوسط درجہ حرارت میں دو اعشاریہ سات ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوجائے گا جو اقوام متحدہ کے جاری کردہ معیاری درجہ حرارت سے اعشاریہ سات ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ دنیا بھر میں مسلسل بڑھتی عالمی حدت سے بچنے کے لیے ایک سو چالیس سے زائد ممالک نے اپنے منصوبے جمع کرائے ہیں، تاکہ گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔