پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلام آباد انتظامیہ نے فیض آباد کے قریب پریڈ گراﺅنڈ کو پی ٹی آئی کی ریلی کا مقام قرار دے دیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے فیض آباد کے قریب پریڈ گراﺅنڈ  کو پاکستان تحریک انصاف کی چار اکتوبر کی ریلی کے لئے مقام ( Venue) قرار دے دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر پولیس اور انتظامیہ افسران نے بتایا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو اس بات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے کہ وہ ریڈ زون میں ڈی چوک کو ریلی کے مقام کے طور پر استعمال کرے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ اور افسران تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کئی میٹنگز کیں اور آخری میٹنگ گزشتہ بدھ کو ہوئی ۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک آفیسر کا کہنا ہے کہ ہم نے انہیں ریڈ زون کے علاوہ وینیو( Venue) منتخب کرنے کا بتایا تاہم پی ٹی آئی نے ابھی تک پریڈگراﺅنڈ  بارے جواب نہیں دیا ہے ۔ آفیسر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اعلی حکام سے ہدایات ملی ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کی اس درخواست کو رد کر دیں جس کے ذریعے وہ ڈی چوک میں ریلی منعقد کرنا چاہتی ہے ۔

مزید پڑھئے:سبھاش چندر بوس کے بارے میں خفیہ فائلیں عام کر دی گئیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…