ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

بھارت میں شادی کرنیوالی سیما سے متعلق تحقیقاتی اداروں کا انکشاف

datetime 16  جولائی  2023 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی خاتون سیما کے بھارت جا کر شادی کرنے کے معاملے پر تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی۔رپورٹ کے مطابق سیما کے بچوں کی پیدائش کے حوالے سے ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، سیما حیدر کے پاکستان سے نیپال جانے کا معاملہ صرف بھارتی شہری سے تعلقات ہیں۔سیما رضا دختر غلام رضا نے 15 فروری 2014 کو جیکب آباد کی عدالت سے شادی کی اجازت لی، عدالتی اجازت کے بعد اس نے غلام حیدر جاکھرانی سے شادی کی۔

عدالتی بیان میں سیما حیدر نے اپنی عمر 19 سال بتائی تھی، یکم جنوری 2018 سے 2 جنوی 2021 کے درمیان سیما نے 4 بچوں کو جنم دیا، اس کا والد رکشہ ڈرائیور، سرکاری ملازم بھائی اور 2 بہنیں ہیں۔سیما نے فلائٹ ایف زیڈ 336 کے ذریعے پہلا سفر کیا، وہ رواں سال 10 مئی کو فلائٹ دبئی کے ذریعے شارجہ سے کراچی واپس آئی۔سیما نے 18 مئی کو فلائٹ نمبر G9542 کے ذریعے بچوں کے ہمراہ سفر کیا، اس نے کراچی سے فلائٹ لی،اس سے قبل اس کے کسی فضائی سفر کا ریکارڈ نہیں مل سکا۔رپورٹ کے مطاب نادرا میں شناختی کارڈ بنوانے کے دوران سیما کی عمر کا اندراج غلط کرایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…