اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بھارتی طیارہ بھٹک کر پاکستانی فضائی حدود میں داخل

datetime 11  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)بھارتی شہر امرتسر سے احمد آباد جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز خراب موسم کی وجہ سے لاہور کے قریب پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایاکہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والی پرواز 30منٹ بعد بغیر کسی حادثے کے واپس بھارتی حدود میں داخل ہوگئی۔مذکورہ واقعہ اتوار کی شام 7.30بجے کے قریب پیش آیا، بھارتی طیارہ گوجرانوالہ کے قریب سے8.01بجے تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہا۔

پرواز امرتسر سے احمد آباد تک چل رہی تھی لیکن موسم کی خرابی کے باعث اٹاری کے اوپر سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوگئی۔انڈیگو ایئرلائن کے بیان کے مطابق وہ ٹیلی فون کے ذریعے امرتسر ایئر ٹریفک کنٹرول سے پاکستان کے ساتھ رابطے میں تھے، پرواز بحفاظت احمد آباد میں لینڈ کرگئی ہے۔مئی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے)کی ایک پرواز بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوگئی تھی کیونکہ شدید بارش کی وجہ سے پرواز کو تقریبا 10منٹ تک بھارتی حدود میں رہنا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…