بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وفاقی بجٹ میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے تقریباً 5بلین روپے مختص کر دیے گئے

datetime 11  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے نئے وفاقی بجٹ 2023-24میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (NGIA) کی کل لاگت میں تقریباً 5بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ این جی آئی اے کی کل لاگت 55.4 ارب سے 60.208 ارب روپے جائیگی۔

گوادر پرو کے مطابق وزارت منصوبہ بندی پہلے ہی 02 جون کو اسلام آباد میں اعلیٰ اختیاراتی حکومتی فیصلہ ساز ادارے سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی (CDWP) کے اجلاس میں 5 ارب روپے کی منظوری دے چکی ہے۔ حکومت نے اصل میں 2010 میں 7.5 بلین روپے کی لاگت سے منصوبے کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ 22.5 بلین روپے کی پہلی نظرثانی کی منظوری 2015 میں دی گئی تھی۔ دوسری نظر ثانی شدہ پی سی ون کے ساتھ دسمبر 2021 میں 51.298 بلین روپے کی لاگت سے ہوئی۔ 12 اکتوبر 2020 کو 55.4 بلین روپے کو گرین لائٹ کیا گیا۔

گوادر پرو کے مطابق این جی آئی اے گوادر کی سٹریٹجک اہمیت کو قائم کرنے، ہوا بازی کی سرگرمیوں میں متوقع اضافے کو پورا کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی حمایت میں اہم کردار ادا کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) منصوبے کے حوالے سے وزیر منصوبہ بندی نے گوادر کی مقامی آبادی کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گوادر ایئرپورٹ منصوبے کے اہم اجزاء کی تکمیل کو ترجیح دینے اور اسے تیز کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…