جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی کی منڈی میں خاص قسم کی گائے توجہ کا مرکز، قیمت 1کروڑ روپے

datetime 5  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کی مویشی منڈی میں ہر سال نایاب، خوبصورت اور بھاری بھرکم جانور لائے جاتے ہیں جنہیں دیکھنے اور خریدنے والوں کا رش لگا رہتا ہے لیکن اس مرتبہ جس جانور کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا رش لگا ہے نہ تو وہ بہت بڑا ہے اور نہ ہی تگڑا۔کراچی کی مویشی منڈی میں ایک چھوٹی لیکن بہت ہی بڑی قیمت والی گائے سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر اور اس کی قیمت سن کر لوگ حیران ہو رہے ہیں۔

گائے کے مالک ہاشم خان نے بتایاکہ میں سہراب گوٹھ سے آیا ہوں اور یہ گائے افغانستان سے لایا ہوں، یہ جانور نمونہ ہے اور اس کا نام بھولی ہے، اس کی قیمت 1 کروڑ روپے ہے اور میرا چیلنج ہے کہ پوری منڈی میں اس جیسا جانور نہیں ملے گا۔ہاشم خان نے کہا کہ اس جانور کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی جوڑی نہیں ملتی اور یہ لاکھوں میں ایک ہوتا ہے۔بیوپاری نے کہا کہ اس گائے کے 20 لاکھ اور 35 لاکھ روپے لگ چکے ہیں، جس کے نصیب میں ہوگی وہ لے کر جائے گا، 80 یا 85 لاکھ روپے میں بھی دے دوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…