ریاض(این این آئی )دل کو چیر دینے والے الفاظ پر مشتمل ایک پیغام اور اس سے منسلک ایک شادی کا دعوت نامہ، جسے ایک سعودی والد نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا مگر اسے دیکھ کر سب آنکھیں اشکبار ہو گئیں اور سوشل میڈیا پر سینکڑوں لوگوں نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔یہ دعوت نامہ ان کی بیٹی کی شادی کا تھا جو شادی سے ایک روز قبل وفات پا گئی۔
غمزدہ باپ جو کہ ایک مصنف ہیں نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کی شادی کے دعوت نامے کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہمیری بیٹی رغد سلمان حسن الفیفی کے لیے دعا کیجیے، اس کی شادی 8 ذی القعدہ بروز اتوار تھی، لیکن وہ ہفتہ کے روز اپنے کفن میں رحمن کے بارگاہ میں سپرد خاک کر دی گئی۔
اے اللہ اس کی جوانی کے بدلے جنت دے دے، اس کی مغفرت فرما اور اس پر رحم فرما، اور اس کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا، اور اسے سوال کے وقت ثابت قدم رکھ۔یہ دلخراش سانحہ اور دردناک پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ بہت سے سعودیوں نے سوگوار والد اور غم زدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعا کی۔