ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کی استدعا مسترد کر دی ، درخواست گزار پر 1لاکھ روپے جرمانہ

datetime 8  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 1لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری شرافت علی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیا۔

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ یہ کون ہے جس نے درخواست دائر کی ہے،اس کا کیا تعلق ہے؟۔درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ درخواست گزار فیصل آباد سے ہے اور سیاسی کارکن ہے۔جسٹس شاہد کریم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس قسم کی درخواست دائر کی ہے؟ ایسی درخواستوں سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ اگر جرمانہ معاف کرنے کی استدعا کرو گے تو 2 لاکھ روپے جرمانہ کر دوں گا۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے غیر قانونی طور پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ارسال کی، پنجاب کے عوام اپنے مینڈیٹ کی نمائندگی سے محروم ہیں، پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…