پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی میں اختلاف رائے شدید عمران خان بند گلی میں پہنچ گئے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں اختلاف رائے شدید ہوگیا ہے، عمران خان اپنے آپشنز محدود کر کے بند گلی میں جارہے ہیں۔سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان

سڑکوں اور پارلیمنٹ دونوں آپشنز کھلے رکھنا چاہتے ہیں۔پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سڑکوں پرا ٓنے کی دھمکی دے رہے ہیں مگر ساتھ ہی پارلیمنٹ میں جانے کی حکمت عملی بھی بنارہے ہیں۔ایک مبینہ ویڈیو کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کررہی ہیں جو منظرنام پر نہیں آئی ہے لیکن عمران خان پہلے ہی اسے جعلی ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان اب ایک کے ایک جلسے میں ایک جعلی ویڈیو کا بیانیہ بنارہے ہیں کہ وہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے.عمران خان ویڈیو کو جھوٹا ثابت کرنے کیلئے ڈیمو نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی ایڈٹ آڈیو سے دے رہے ہیں، تحریک انصاف کے رہنما دبے لفظوں میں اسمبلی سے باہرا ٓنے کے فیصلے کو غلط قرار دے رہے ہیں، صدر مملکت عارف علوی نے بھی کہہ دیا ہے کہ اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ عمران خان کا ذاتی تھا مجھ سے پوچھتے تو مختلف مشورہ بھی دے سکتا تھا۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…