اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک میسنجر پر ویڈیو اشتہارات کا ‘حملہ’ جلد متوقع

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو فیس بک میسنجر استعمال کرنا پسند ہے؟ تو اب اس میں ویڈیو اشتہارات دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ جی ہاں ایسا لگتا ہے کہ فیس بک مسلسل ایسے راستے ڈھونڈ رہی ہے جس سے میسنجر استعمال کرنے والے صارفین کو پریشان کیا جاسکے۔

یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے اب ویڈیو اشتہارات صارفین کے میسنجر ان باکسز میں دکھانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ آٹو پلے ویڈیو اشتہارات آئندہ چند دنوں میں ہر ایک کے سامنے ہوں گے۔ میسنجر میں اشتہارات ویسے اب نئے تو نہیں، کیونکہ گزشتہ سال جولائی میں انہیں متعارف کرایا گیا تھا، مگر وہ ایک جگہ محدود ہوتے تھے۔ فیس بک میسنجر بھی اشتہارات سے بھرنے کیلئے تیار ری کوڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک سال تک اشتہارات کی آزمائش (جو کہ میسنجر ان باکس میں کافی نیچے نظر آتے تھے)، اب کمپنی نے خودکار پلے ہونے والی ویڈیوز کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیس بک میسنجر کے عہدیداران کو یقین ہے کہ صارفین اسمارٹ فون بیٹری چوسنے والے ان ویڈیو اشتہارات پر برا نہیں منائیں گے بلکہ خوش ہوں گے۔ فیس بک میسنجر کے ترجمان نے اس حوالے سے تصدیق کی کہ ہم میسنجر میں ویڈیو اشتہارات کو متعارف کرارہے ہیں اور یہ عمل بتدریج ہوگا۔ فیس بک میسنجر کو رواں سال زیادہ بہتر بنانے کا عزم ترجمان کے مطابق میسنجر صارفین ہماری اولین ترجیح ہے اور وہ اس کے استعمال کے حوالے سے اپنا کنٹرول برقرار رکھ سکیں گے۔ فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ دونوں ہی فیس بک کی ملکیت ہیں اور یہ دنیا بھر میں ماہانہ صارفین کے حوالے سے بڑی ایپس میں سے ایک ہیں، جن کے ذریعے پیسہ کمانے کے مختلف طریقوں پر کمپنی کی جانب سے کام کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…