آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الیکٹرانک وار فیئر لیبارٹری اور گراؤنڈ سرویلنس ریڈار ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا افتتاح کر دیا، جاپانی عہدیدار سے بھی انتہائی اہم ملاقات

24  جنوری‬‮  2020

راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور کا دورہ کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ الیکٹرانک وار فیئر لیبارٹری اور گراؤنڈ سرویلنس ریڈار ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا افتتاح کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) مسلح افواج کے لیے الیکٹرانک وار فیئر آلات تیار کرتا ہے۔

این آر ٹی سی الیکٹرانک آلات بنانے کا بہترین ادارہ ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اعلیٰ قسم کے گراؤنڈ سرویلنس ریڈار بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو این آر ٹی سی میں تیار عالمی معیار کے آلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر سربراہ پاک فوج نے این آر ٹی سی کی 3 سالہ کارکردگی کی تعریف کی اور اس کی جدت پسندی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دوسری جانب چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزارت خارجہ کے سینئر ڈپٹی وزیر کاناسوجی کنجی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مجوعی علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپانی وزارت خارجہ کے سینئر ڈپٹی وزیر کاناسوجی کنجی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ معزز مہمان نے خطہ میں تنازعہ کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات کیلئے کام کرنے کا عہد کیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…