3ستمبر کو کیا ہونے جا رہا ہے ؟ تحریک انصاف نے تاریخی دمادمست قلندر کا اعلان کر دیا

1  ستمبر‬‮  2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ 3 ستمبر کو عوام کا سیلاب کرپٹ حکمرانوں کے ایوانوں میں طوفان برپا کر دے گا تحریک انصاف کی ریلی کرپشن کے خلاف سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے لاکھوں عوام ریلی میں شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کریں گے۔ تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبالیہ تقریب میں 3 ستمبر کی ریلی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اربن لاہور کے صدر ولید اقبال، روبینہ شاہین، امجد چوہدری، کامران گل، شہزادی اورنگزیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ پارٹی رہنما گراس روٹ سطح پر کارکنان کو متحرک کریں۔ کارکنان پاکستان مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات ایک کریں اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ تیز کردیں۔ لاہور تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا ہے کرپشن کے خاتمے اور حکمرانوں کے احتساب تک پاکستانی عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی اداروں کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے۔ حکمران باتوں کی بئاے عملی طور پر اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا دامن آلودہ ہے تحریک انصاف عوام کی طاقت سے نواز شریف کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرنے پر مجبور کر دے گی

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…