ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا گارڈ آف آنر لینے سے انکار

datetime 18  ستمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا۔بطور چیف جسٹس پہلے دن سپریم کورٹ آمد کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے پولیس کو اپنی ذمے داری دل جمعی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے سابق چیف جسٹس پاکستان کو گارڈ آف آنر دیا گیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سپریم کورٹ آمد کے موقع پر عملے کی جانب سے استقبال کیا گیا۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بہت ساری میٹنگز ہیں اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں سے تفصیلی ملوں گا، لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے، لوگ اپنے مسائل ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ آتے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں، یقینا کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ کے عملے کو ہدایت کی کہ انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں، آنے والے لوگوں کی مدد کریں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس اپنے پہلے روز بغیر پروٹوکول سپریم کورٹ پہنچے، وہ اپنی ذاتی گاڑی میں عدالت آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…