چوہدری شجاعت کی صدارت،معاملے پر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم

22  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کا صدر برقرار رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو صدارت کے معاملے پر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ میں جسٹس عاصم حفیظ نے

چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کے عہدے پر رکھنے کے خلاف چوہدری وجاہت حسین کی درخواست پر سماعت کی۔چوہدری وجاہت حسین کے وکیل عامر سعید راں عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے موقف اپنایا کہ مسلم لیگ (ق) کے آئین میں ترامیم کا اختیار جنرل کونسل کے پاس ہے۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پارٹی کی جنرل کونسل نے آئین میں ترمیم کی، نئے انتخابات ترمیم شدہ آئین کے مطابق ہوئے جن میں چوہدری وجاہت صدر منتخب ہوئے۔چوہدری وجاہت کے وکیل نے موقف ظاہر کیا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق چوہدری وجاہت نے کاغذات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے، تاہم الیکشن کمیشن نے کسی قانونی جواز کے بغیر کاغذات مسترد کر دیئے ۔جسٹس عاصم حفیظ نے دورانِ سماعت ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام قانون کے مطابق درخواست پر سفارشات دینا ہے، کمیشن متعصب کیوں دکھائی دے رہا ہے؟۔عدالت نے وکیل کو تنبیہ کی کہ آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں، یہ تاثر نہ دیں کہ کسی سیاسی جماعت کے وکیل ہیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو 10روز میں ازسر نو سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…