میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، چار فوجی شہید

10  اگست‬‮  2022

راولپنڈی (این این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں چار فوجی شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے، خود کش حملے میں چار فوجی شہید ہوگئے، شہداء میں مانسہرہ کے 22 سالہ لانس نائیک شاہ زیب، غذر کے 26 سالہ لانس نائیک سجاد، کوہاٹ کے 25 سالہ سپاہی عمیر اور نارروال کے 30 سالہ سپاہی خرم شامل ہیں، حساس اداروں نے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔