لانگ مارچ سے قبل فضل الرحمن کو شدید دھچکا پی ڈی ایم میں نیا جھگڑا شروع ہونے کا انکشاف

16  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی رانا عظیم نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ڈی ایم میں ہونے والی نئی بحث کا انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں نیا جھگڑا شروع ہو گیا ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طرف

سے راولپنڈی کی طرف لانگ مارچ کے اعلان کی  پیپلزپا رٹی سمیت پی ڈی ایم میں شامل متعدد جماعتوں بلکہ ن لیگ کے اندر بھی ایک بڑے حلقے نے مخالفت شروع کر دی کہ لانگ مارچ اگر کرنا ہے تو اسلام آباد کی طرف کیا جائے ،اداروں کے خلاف جانا ایک ایسی سازش ہے جو جمہوریت نہ ہی ملک کے لیے بہتر ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اندر نئی بحث چھڑ گئی کہ کس کی بات مانیں اور کس کی نہ مانیں۔ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ یہ بھی فیصلہ ہو چکا ہے کہ لانگ مارچ پیپلزپا رٹی کی حسب منشا اسلام آباد کی طرف ہو گا اور فضل الرحمان آ خری وقت تک اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے مگر ان کے موقف پر پی ڈی ایم کے اندر مخالفت پیدا کر کے ایک اور یو ٹرن لیا جائے گا ، پی ڈی ایم کے اندر سخت ترین مخالفت کے ساتھ تلخ جملوں کا کئی بار تبادلہ بھی ہو چکا ہے ۔رانا عظیم نے کہا

کہ فضل الرحمان نوازشریف سے بھی رابطہ کر چکے ہیں اور شکوہ کیا ہے کہ آپ کی جماعت کے اندر بھی ایک گروپ میرے فیصلوں کی مخالفت کرتا ہے اور لگتا ہے کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت میرے ساتھ یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے ، چند دنوں میں بظاہر تو پی ڈی ایم بڑی متحرک

نظر آ ئے گی لیکن اندر ایک بڑی دراڑ بن چکی ہے ، پاکستان پیپلزپا رٹی سمیت کئی جماعتیں اور ن لیگ کا بڑا دھڑا یہ فیصلہ کر چکا ہے کہ فضل الرحمان کو آخری وقت تک یہی تسلی دی جائے گی کہ آ پ کے ساتھ ہیں اور ضمنی ، سینٹ الیکشن گزارنے کے بعد ان کو سیاسی طور پر تنہا کر دیا جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…