ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

کورونا وباء نے پاکستان میں خوفناک صورت اختیار کرلی،ایک ہی دن میں ہزاروں نئے کیسزسامنے آگئی ، عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

datetime 3  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید4131نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 67ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں ۔ جس کے مطابق پنجاب 1639 کیسز 30 ہلاکتیں، اسلام آباد 295 کیسز 4 ہلاکتیں، بلوچستان 226 کیسز اور آزاد کشمیر سے 13 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ شوکت منظور چیمہ گزشتہ 10 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ شوکت منظور چیمہ کو پی کے ایل آئی میں داخل کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی کےمطابق شوکت چیمہ پی پی 51 سے رکن پنجاب اسمبلی تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شوکت منظور چیمہ کے کورونا کے باعث انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔رکن خیبرپختونخوا اسمبلی میاں جمشید کاکاخیل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ میاں جمشید کاکاخیل کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ ہفتے مثبت آیا تھا۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا لیکن بعد میں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہوں نے کچھ عرصہ قبل نوشہرہ کینٹ میں کرونا وائرس سے متاثر گھر کا دورہ بھی کیا تھا اور وہاں کے مکینوں کو علاج کی یقین دہائی کرائی تھی۔ میاں جمشید کاکاخیل کلثوم اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج تھے۔گزشتہ روز سندھ کے صوبائی وزیر برائے انسانی بستی مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے تھے۔ مرتضیٰ بلوچ کا 14 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ غلام مرتضیٰ بلوچ18 دن کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کے انتقال کر گئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کا انتقال بھی

کورونا وائرس سے ہوا تھا۔ گوجرانوالہ سے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بننے والی شاہین رضا کو رواں ہفتے گوجرانوالہ سے لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ میو اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ شاہین رضا پاکستان میں پہلی سیاستدان ہیں جن کا کووڈ 19 کے باعث انتقال ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…