حفاطتی ٹیکوں نے 2 بچوں کی جان لے لی

4  مارچ‬‮  2018

نواب شاہ(سی پی پی) مریم روڈ کے علاقے میں حفاظتی ٹیکے لگنے کے بعد 10 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ آصف زرداری نے ویکسین سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت سندھ کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے مریم روڈ کے رہائشیوں نے بتایا کہ ان کے بچوں کو خسرے سے بچا کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے جس سے 10 بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔

بچوں کو پیپلزمیڈیکل اسپتال لایا گیا تاہم 2 بچے جانبر نہ ہوسکے اور ان کی موت واقع ہوگئی۔ ہلاک ہونے والے بچوں میں حسنین اور امینہ شامل ہیں۔ پولیس نے انجیکشن لگانے والی ایک لیڈی ہیلتھ ورکر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔پیپلزمیڈیکل سنیٹر کے ڈاکٹرمظہر کا کہنا ہے کہ 10 بچوں کے والدین نے بتایا کہ محکمہ صحت کے عملے نے ان کے بچوں کو غیر معیاری اور زائد المیعاد حفاظتی ٹیکے لگائے۔ حالت غیر ہونے پر بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج 2 بچوں کی موت واقع ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ان کی موت کی وجہ سامنے آئے گی۔دوسری جانب شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے نواب شاہ میں زائد المیعاد ویکسین سے بچوں کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکومتِ سندھ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ بچوں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…