حکومت سال 2020ء کو پاکستان کی ثقافت سے منسوب کرے ،عارف لوہار

2  دسمبر‬‮  2019

لاہور( این این آئی)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ حکومت سال 2020ء کو پاکستان کی ثقافت سے منسوب کرے اور اس سلسلہ میں پاکستان کے مختلف شہروں میں ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرنے کے ساتھ وفود اور ثقافتی طائفوںکو بیرون ممالک روانہ کیا جائے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے اور اب ہمیں دنیا کو بھی اس سے آگاہ کرنا چاہیے ۔ موجودہ حالات

میں عوام مہنگائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے گھٹن زدہ ماحول میں زندگی بسر کر رہے ہیں اس لئے حکومت ان کے لئے تفریحی سر گرمیاں شروع کرے اور اس تناظر میں نئے سال 2020ء کو پاکستان کی ثقافت سے منسوب کیا جائے اور اس تناظر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے جس سے معاشی سر گرمیاں بھی عروج پائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر مشتمل طائفوں اور وفود کو بیرون ملک روانہ کیا جائے تاکہ دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…