بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی نے عوام دشمن پی ٹی آئی حکومت کیخلاف اعلان جنگ کردیا

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عوام کی دشمن پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا، لاکھوں لوگوں کا لانگ مارچ اس حکومت پر بھاری پڑے گا اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مقاصد حاصل کرلینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعلی ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے سندھ کونسل کے اجلاس کی وڈیو لنک پر صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔

اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور نثار کھوڑو کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔اجلاس میں 27 فروری کو مزار قائد سے لانگ مارچ کے انتظامات و تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور لانگ مارچ میں لاکھوں عوام کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے 27 فروری کو مزار قائد کراچی سے اس نااہل حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی شروعات ہوگی اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مقاصد حاصل کرلینگے۔ انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل کے حل کے لئے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرکے اس پی ٹی آئی کی نااھل حکومت کو بے نقاب کرکے گھر بھیجے گی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے ملک سنگین بحران سے دوچار ہے اور پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکالے گی۔ انہوں نے کہا کے اس بار بھی عوام اور پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کے پارٹی کارکنان و رھنما آپس کے اختلافات ختم کرکے ایک ہوکر آواز بنیں پہر کوئی ھمیں نہیں ھرا سکتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے پیپلز پارٹی ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات سمیت عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کے ملک میں زراعت کے سیکٹر کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے جس وجہ سے کسان مصیبت میں ہیں اس لئے پیپلز پارٹی کیجانب سے کسانوں کے ساتھ یکجھتی کے لیے 21 جنوری اور 24 جنوری کو ملک بھر میں کسان مارچ ہوگا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کے 27 فروری سے مزار قائد کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کا اگلا پڑاؤ پنجاب بارڈر کمون شہید پر ہوگا جس کے بعد مارچ لاہور اور اسلام آباد پہنچے گا اور ھم ھر مکتب فکر سے وابستہ افراد کو پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کے ملک اس لئے نہیں بنایا گیا تھا کے عوام خود کو جلائے۔ ریاست کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے جو حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی کو انجنیئرڈ انتخابات کے ذریعے وفاق میں اکثریت حاصل کرنے سے روکنے کی سازش کی گئی تھی۔ آر ٹی ایس کا نظام فیل کرکے پی ٹی

آئی کو جتوایا گیا اب وی ایم مشین یا کسی اور سازش کے ذریعے انتخابات پر ڈاکے نہیں ڈالنے دینگے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے عوام پر عذاب کی طرح مسلط اس پی ٹی آئی حکومت کو عوامی طاقت سے گھر بھیجنے پر مجبور کرینگے۔انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت 340 ارب روپے کی ٹیکس عوام پر لگا کر عوام کا خون چوسنا چاہتی

ہے۔وفاقی حکومت ھر محاذ پر ناکام ثابت ہوچکی ہے یوریا کی سرکاری رقم 17 سو روپے ہے مگر آبادگار اور کسانوں کو مارکیٹ سے 32 سو روپے میں بھی یوریا کھاد نہیں مل رہی۔ نثار کھوڑو نے کہا کے عوام اور ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کو اقتدار سے نکالنا ضروری ہے۔ لاکھوں عوام

اسلام آباد پہنچ کر عوام سے زیادتیوں کا حساب اس وفاقی حکومت سے لینگے۔پی پی پی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے عوام اس حکومت کی مھنگائی بے روزگاری، ٹیکسز کی بھرمار سے بے زار ہوچکی ہے ھر ماہ بجلی مھنگی کرکے عوام پر بم گرایا جا رہا ہے۔ فریال تالپور کا کہنا تھا

کے یوریا کھاد کے بحران سے گندم کی فصل بھت کم ہوگی جس سے ایک اور بحران جنم لے گا۔ انہوں نے کہا کے اس حکومت نے ایسے حالات پیدا کرکے خود عوام کو لانگ مارچ پر مجبور کردیا ہے مارچ میں خواتین بھی بھرپور شرکت کرینگی۔ فریال تالپور نے کہا کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی امیدواروں سے 30 جنوری

تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کے پی ٹی آئی ملک سے غریب مٹاو کی ایجنڈا پر کام کر رہی ہے۔ اجلاس کو صوبائی وزیر اطلاعات وصدر پی پی پی کراچی ڈویڑن سعید غنی نے بلدیاتی قانون پر بریفنگ دی اور کہا کے بلدیاتی قانون پر احتجاج کرنی والی جماعتوں کو یہ خوف ہے کے پیپلز

پارٹی بلدیاتی انتخابات میں اپنا میئر لائے گی اس لئے احتجاج کرکے تماشہ کیا جا رہا ہے سعید غنی نے کہا کے یہ لوگ احتجاج کرتے رہیں آمر پرویز مشرف کا بلدیاتی نظام واپس نہیں آئے گا۔اجلاس میں سرفراز راجڑ، وقار مھدی، عاجز دھامراہ، سید ناصر شاہ، سعید غنی، سسئی پلیجو،نعمان شیخ، لال چند اکرانی، سمیت ایم پی ایز ڈویڑنل و ضلعی صدور و ذیلی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…