اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

اپنے گھر کا خواب مہنگا ہو گیا، سریے کی قیمت 80 ہزار تک بڑھا دی گئی

datetime 21  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ملک میں خام مال اسکریب کی عدم دستیابی اور امپورٹ بند ہونے سے سریے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔یومیہ نرخ بڑھنے سے قیمت اڑھائی لاکھ روپے تک پہنچ گئی، ایل سیز نہ کھلنے اور موجودہ ملکی معاشی صورتحال کے باعث ملزمالکان فیکٹریاں بند ہونے کے ڈر سے پریشان ہیں۔پاکستان اسٹیل انڈسٹری کا

زیادہ انحصار امپورٹڈ اسکریپ پر ہے اور ایل سیز کئی ماہ سے کھل نہیں رہیں، لوکل اسکریب ضرورت پوری کرنہیں پارہا۔ سریا کی قیمت میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جبکہ 13 ہزار کے بڑے اضافہ کے بعد سریا کی قیمت اڑھائی لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔اسٹیل ملزانتظامیہ نے بتایاکہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال کے باعث فیکٹریاں کچھ پہلے سے بند کچھ بند ہونے کے قریب ہیں، ایل سیز کی بندش کے باعث کیمکلز بھی امپورٹ نہیں ہورہا۔حکومتی حکام کے مطابق فوری ایل سیز کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور اس میں وقت لگے گا جس سے بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔دوسری جانب امپورٹ بند ہونے کی وجہ سے خام مال کی عدم موجودگی کے باعث پشاور میں بھی سریے کی قیمت ساتوں آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ایک سال میں سریا کی فی ٹن قیمت میں 80 ہزار روپے تک اضافہ ہوگیا، جبکہ ایک سال قبل فی ٹن ایک لاکھ 50 ہزار روپے میں ملنے والا سریا اب 2 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گیا۔سریا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے دکانداروں کے ساتھ ساتھ خریدار بھی پریشان ہیں جن کا کہنا ہے کہ اپنا گھر تعمیر کرنا اب صرف غریب کیلئے نہیں بلکہ امیر کیلئے بھی خواب بنتا جارہا ہے۔دکانداروں اور خریداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خام مال کی امپورٹ بحال کرکے سریا کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…