بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

رات 10 بجے دکانیں بند نہ کرنے والوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم

datetime 21  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے رات 10 بجے کے بعد کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو دو لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کو فوری احکامات پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کر دی جبکہ عدالت نے غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کر دی ۔

گزشتہ روز عدالت عالیہ میں سموگ سے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری جنرل لاہور سپر مارکیٹس ایسوسی ایشن محمد عمران سلیم عدالت میں پیش ہوئے۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ رات 10 بجے مارکیٹیں بند کرانے سے تاجر خوش ہیں ، ہم سکون میں آچکے ہیں اور سب دکانداروں کا اس پر اتفاق ہے۔عدالت سے درخواست کرتا ہوں تاحیات رات 10بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم فرما دیں، اس سے بجلی کی بچت کے ساتھ صحت بھی بہتر ہو گی ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مجھے خوشی ہوئی آپ کے الفاظ سن کر، ہمیں اپنا لائف اسٹائل تبدیل کرنا ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ رات 10بجے مارکیٹیں بند کرنے سے معاشرے میں سکون آگیا ہے ۔ لاہور میں شادیوں میں جاری ون ڈش کی خلاف وزری پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔عدالت نے سی سی پی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کو فوری احکامات پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کر دی۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ لاہور میں محمود بوٹی کے علاقے میں موجود صنعتوں پر کاربن استعمال ہوتا ہے ، کاربن چنگ چی رکشوں ، کنٹینرز کے ذریعے کارخانوں تک پہنچا دیا جاتا ہے ۔ عدالت نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…