آف اسپنر سعید اجمل حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
لاہور(نیوزڈیسک)دورہ زمبابوے کیلئے قومی ٹیم میں جگہ بنانے سے محروم آف اسپنرسعید اجمل حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے تمام لوگوں سے کہا ہے کہ اگر ان سے کوئی غلطی ہو گئی ہو تو انہیں معاف کر دیں۔