اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

شارجہ ٹیسٹ :پاکستانی اوپنرز انگلینڈ کی برتری ختم کرنے میں کامیا ب ہو گئے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی بلے باز بغیر کسی نقصان کے انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔اس وقت کریز پر محمد حفیظ اور اظہر علی موجود ہیں اور پاکستان نے دوسری اننگز میں اب سے کچھ دیر قبل تک 82 رنز بنا لیے تھے۔محمد حفیظ اس ٹیسٹ سیریز میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔انھیں 11 کے انفرادی سکور پر ایک موقع بھی ملا جب معین علی کی گیند پر جونی بیرسٹو ان کا مشکل کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 306 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی اور اسے پاکستان پر 72 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔تیسرے دن جب کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 222 رنز سے پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو سکور میں چار رن کے اضافے کے بعد اس کی پانچویں وکٹ گر گئی۔پاکستان کو یہ کامیابی جیمز ٹیلر کی وکٹ کی صورت میں ملی جنھیں راحت علی 76 رنز پر آؤٹ کیا۔برتری حاصل کرنے کے بعد جلد ہی انگلینڈ کو چھٹا نقصان اٹھانا پڑا جب ذوالفقار بابر نے 43 رنز بنانے والے جونی بیرسٹو کو آؤٹ کر دیا۔انگلینڈ کے آخری پانچ بلے باز سکور میں 61 رنز کا اضافہ کر سکے اور پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے چار، یاسر شاہ نے تین، راحت علی نے دو اور ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں کی اس ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کو ایک صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے اور اگر وہ یہ میچ بھی جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو ٹیسٹ ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…