ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

دعا ہے اللہ تعالی اس غلاظت زدہ شخص اور اسکے فالورز کی شکل کو بگاڑ دے لائٹ ویٹ چیمپئن خبیب نور نے فرانس کے صدر کوآڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)توہین آمیز بیان ،یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپئن خبیب نورماگومیدو نے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر

کی گئی ایک پوسٹ میں خبیب نے فرانسیسی صدر کے لیے سخت الفاظ میں لکھا کہ دعا ہے اللہ تعالی اس غلاظت زدہ شخص اور اس کے فالوورز کی شکل بگاڑ دے ، جو کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں دنیا میں بسنے والے ڈیڑھ بلین سے زائد مسلمانوں کے احساسات اور جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں ، دعا ہے کہ ایسے لوگ اس دنیا اور آخرت دونوں میں ذلیل و رسوا ہوں، اللہ تعالی حساب جلدی لیتے ہیں اور تم لوگ دیکھوگے کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔انہوں نے فرانسیسی صدر میکرون کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر بوٹوں کے نشان دیکھے جاسکتے ہیں، اس موقع پر یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپئن نے مزید لکھا کہ ہم مسلمان اپنے پیارے نبی ۖ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، یہ پیار ہماری ماں پاب اور بیوی بچوں سے بھی بڑھ کر ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ فرانس کے صدر کی طرف سے کی جانے والی اشتعال انگیزی لوٹ کر خود اس کی طرف آئے گی کیونکہ ایسے لوگوں کا اختتام ہمیشہ اللہ سے ڈرادینے والا ہوتا ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں خبیب نے قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یقینا ایسے تمام لوگ جو اللہ اور اس کے پیغمبر ۖکی شان میں گستاخی کرتے ہیں، ان کے لیے اس دنیا اور آخرت دونوں میں اللہ کی طرف سے ایک دردناک عذاب ہوگا۔دریں اثنااقوامِ متحدہ کے تہذیبوں

کے اتحادسے متعلق یونٹ کے سربراہ میگول اینجل موراٹینوز نے پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے نمائندے میگول اینجل نے اس صورتِ حال پر کہا کہ خاکوں

کی اشاعت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اور عدم برداشت کے رویوں پر تحفظات ہیں اور اس تمام صورتِ حال کو بغور دیکھا جا رہا ہے۔اقوامِ متحدہ کے نمائندے نے فرانسیسی صدر کے خاکوں کے دفاع کے بیان کا ذکرکیے بغیر کہا کہ ایک مذہب کے عقائد پر حملہ کیا گیا جس نے بے گناہ شہریوں کو کارروائیوں پر اکسایا ۔انہوں نے خبردار کیا کہ مذاہب اور مقدس شخصیات کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات سے نفرتیں جنم لیتی ہیں جو معاشرے کی تقسیم اور انتہا پسندی کو ہوا دیتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…