بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی

datetime 12  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کے لیے

ویلیو ایڈڈ سروسز (VAS) سے متعلق معلومات تک رسائی آسان بنانے کا نیا اقدام متعارف کرا دیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے نے تمام موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ صارفین کو ان کی فعال ویلیو ایڈڈ سروسز کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔ اس سہولت کے بعد صارفین اپنے نمبرز پر چلنے والی غیر ضروری سروسز کو خود چیک کر سکیں گے اور ضرورت نہ ہونے کی صورت میں انہیں فوری طور پر بند بھی کرا سکیں گے۔

اتھارٹی کے مطابق متعدد صارفین کو ایسی اضافی سروسز کے باعث غیر ضروری کٹوتیوں کا سامنا رہتا ہے، لہٰذا انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً اپنے فعال پیکجز اور سبسکرپشنز کا جائزہ لیتے رہیں تاکہ اضافی اخراجات سے بچا جا سکے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو اپنے موبائل اکاؤنٹس پر بہتر کنٹرول دینا، خدمات کے نظام میں شفافیت کو فروغ دینا اور غیر مطلوبہ کٹوتیوں کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ اس نئی سہولت کے ذریعے صارفین اپنی فعال سروسز سے مکمل آگاہی حاصل کر سکیں گے اور ضرورت کے مطابق ان کا انتظام خود کر سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…