جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

تیز ہواں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

datetime 11  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)صوبائی ڈیزاسٹر منیجنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں (آج)جمعرات سے 13 جون کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں (آج ) جمعرات سے 13 جون کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے اسی طرح پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرم، اورکزئی، خیبر، باجوڑ، مہمند، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارش کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد اور کوہستان میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے باعث میدانی علاقوں پشاور، مردان اور نوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔الرٹ میں تیز ہوائوں اور ژالہ باری سے کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے اور صوبے بھر میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کے خدشے کے تحت کسانوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات، ریسکیو ٹیموں کی تیاری اور وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، ضلعی انتظامیہ کو اہم شاہراہوں کو کھلا رکھنے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور متبادل راستے فراہم کرنے اور متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کے نظام کی صفائی اور اربن فلڈنگ سے بچا کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور موسمی صورت حال سے آگاہ رکھنے اور تیز بارشوں میں عوام کو سیلاب، ندی نالوں اور خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوش گوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…