منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ

datetime 11  جون‬‮  2026 |
آج پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت

اسلا م آباد (نیوز ڈ یسک)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تازہ کاروباری دن کے دوران بھی سونے کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں چند روز کے اندر فی تولہ سونا مجموعی طور پر تقریباً 38 ہزار روپے تک سستا ہو چکا ہے۔ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے ذخائر کی فروخت میں اضافے اور طلب میں کمی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔ اسی رجحان کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 97 ڈالر 20 سینٹ مزید کم ہو کر 4 ہزار 102 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 720 روپے کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 716 روپے ہو گئی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 748 روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 422 روپے تک آ گئی۔

چاندی کی قیمتیں بھی کمی کے رجحان سے محفوظ نہ رہ سکیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 40 سینٹ سستی ہو کر 64 ڈالر 10 سینٹ پر آ گئی، جبکہ پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کم ہو کر 6 ہزار 889 روپے رہ گئی۔ دس گرام چاندی کی قیمت بھی 36 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 857 روپے پر پہنچ گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ 6 جون کو فی تولہ سونا 12 ہزار 489 روپے سستا ہوا تھا، جبکہ 8 جون کو مزید 3 ہزار 94 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد 10 جون کو بھی قیمت میں 12 ہزار 627 روپے کی بڑی گراوٹ سامنے آئی، اور اب تازہ کمی نے مجموعی کمی کو تقریباً 38 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…