پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی

datetime 12  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلامی نئے سال کے آغاز اور محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے سلسلے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 15 جون کو لاہور میں منعقد ہوگا۔

اجلاس تاریخی بادشاہی مسجد میں ہوگا جہاں ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی شہادتوں اور معلومات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے تمام دستیاب شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنا حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔ رویت ہلال سے متعلق سرکاری اعلان اجلاس کے اختتام پر کیا جائے گا۔

دوسری جانب فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ 15 جون کو چاند کی عمر نسبتاً کم ہونے کے باعث اس کی رویت کے امکانات انتہائی محدود ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ فلکیاتی اندازوں کی روشنی میں یکم محرم الحرام 17 جون کو ہونے کا قوی امکان موجود ہے۔

ماہرین نے وضاحت کی ہے کہ اگر 15 جون کو چاند نظر نہ آیا تو ذوالحج کا مہینہ 30 دن مکمل کرے گا، جس کے بعد نئے اسلامی سال کا آغاز 17 جون سے متوقع ہوگا۔

تاہم وزارتِ مذہبی امور اور متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ محرم الحرام کے آغاز کی حتمی تاریخ کا تعین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے باضابطہ فیصلے کے بعد ہی کیا جائے گا، اس لیے عوام سرکاری اعلان کا انتظار کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…