کراچی(این این آئی)محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
جس کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 15 جون کو صبح 7 بج کر54 منٹ پرہوگی لہذا 15 جون کو ملک بھر میں چاند نظر آنیکے امکانات نہ ہونیکے برابر ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15جون یعنی 29 ذوالحج کی شام چاند نظر نہیں آئیگا، 15 جون کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم صاف یا ہلکے بادل رہنے کی امید ہے جب کہ پنجاب میں رات 7 بج کر 59 منٹ پرچاند غروب ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں رات 8 بج کر 5 منٹ پرچاند غروب ہوگا، آزاد کشمیر میں رات 8 بج کر 7 منٹ تک چاند دیکھا جا سکتا ہے جب کہ گلگت بلتستان میں چاند غروب ہونے کا وقت رات 8 بج کر 12 منٹ ہے۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں چاند رات 8 بج کر 23 منٹ پر چھپ جائے گا اور بلوچستان میں چاند سب سے آخر میں رات 8 بج کر 34 منٹ پر غروب ہوگا۔



















































