ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

زندگی کا آخری مشن! قرضہ اتار کر چھکا لگانا چاہتا ہوں ،جاوید میانداد نے پاکستان کا غیر ملکی قرضہ اتارنے کا بیڑا اٹھا لیا

datetime 9  مئی‬‮  2020 |

کراچی( آن لائن) سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین جاوید میانداد نے پاکستان کا غیر ملکی قرض اتارنے کا بیڑا اٹھا لیا۔ جاوید میانداد نے سوشل میڈیا پر بڑا اعلان کرتے ہوئے آئی ایم ایف کا قرضہ اتار کر پاکستان کا بوجھ اتارنے کا عزم ظاہر کر دیا،ان کا کہنا ہے کہ قومی بینک میں ذاتی اکاؤنٹ کھلواؤں گا،ہر پاکستانی ماہانہ بنیاد پر اکاؤنٹ میں حسب توفیق رقم جمع کرائے،بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اکاؤنٹ میں رقم جمع کراکر اپنا کردار ادا کریں،ہر ماہ کچھ نہ کچھ رقم

اکاؤنٹ میں ڈالتے رہیں،جمع ہونے والی رقم سے ہر ماہ قرضہ اتارا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرض اتارے بغیرپاکستان اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہوسکتا،قرضہ پاکستان پر ایک بوجھ ہے، ہر پیدا ہونے والا پاکستانی بچہ ڈھائی لاکھ روپے کا مقروض ہوتا ہے،ایسا نہ ہو کہ قرض کے سبب پاکستان سے ایٹمی پروگرام پر سودے بازی کی جائے،اگر کسی نے پاکستان سے قرضہ لیا ہے تو وہ واپس کردے،پاکستان کا قرضہ اتارنا میری زندگی کا آخری مشن ہوگا، پاکستان کا قرضہ اتار کر چھکا لگانا چاہتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…