گوگل کا ڈوڈل پاکستانی لیجنڈری اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کے نام

4  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے مایہ ناز اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کو مقبول ترین سرچ گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے خراجِ تحسین پیش کیا۔4 اپریل 1951 کو پاکستان کے لیجنڈری اسکواش کھلاڑی ہاشم خان نے برٹش اوپن اسکواش چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ہاشم خان نے کل 7 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، 1951 سے لے کر 1956 تک انہوں نے 6 ٹائٹل جیتے۔

بعدازاں 1958 میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر برٹش اوپن اسکواش چمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا، ہاشم خان 1950 کی دہائی سے لے کر 1980 تک اسکواش کورٹس پر غالب رہے۔سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل اس طرح تبدیل کیا ہے کہ اس میں ہاشم خان کی طرح کھلاڑی کو اسٹروک کھیلتے دکھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ ہاشم خان نے اپنے عمدہ کیرئیر کی وجہ سے امریکی اسکواش ہال آف فیم میں بھی جگہ بنائی جبکہ انہوں نے 7 برٹش اوپنز ،5 برطانوی پروفیشنل چمپئن شپ ، 3 امریکی اوپنز ، اور 3 کینیڈین اوپنز جیتے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…