ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

“عمران خان اگر مٹی پر بھی ہاتھ لگائیں تو وہ سونا بن جاتی ہے، عمران خان کی وقتی طور پر باتیں غلط لگتی ہیں لیکن آگے چل کر وہ درست دکھائی دیتی ہیں، جاویدمیانداد نے قوم کو مشور ہ دیدیا

datetime 3  اپریل‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)سابق کرکٹر جاوید میاں داد نے کہاہے کہ مجھے امید ہے کہ عمران خان پاکستانی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔اپنے ویڈیو پیغام میں سابق کرکٹر جاوید میانداد نے کہا کہ ان کا عمران خان سے گہرا اور درینہ تعلق حق ہے، 1974ء سے قائم ہونے والا یہ تعلق کرکٹ کے ساتھ چلتا رہا، میں جانتا ہوں کہ عمران خان ایک بہت دیانت دار انسان ہیں، وہ جس کام پر لگ جائیں، اسے مکمل کرکے ہی چھوڑتے ہیں،

عمران خان کسی کو بھی مایوس نہیں کریں گے، وقتی طور پر باتیں غلط لگتی ہیں تاہم آگے چل کر وہ درست دکھائی دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ دوسروں کے لیے سوچتے ہیں، عمران خان کی سوچ بہت سنجیدہ ہے، نیت تو اوپر والا جانتا ہے اور اللہ عمران خان کی نیت جانتا ہے، شوکت خانم میموریل ہسپتال ان کی بہترین نیت کی اچھی مثال ہے، جس کے لیے انہوں نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا تھا، عمران خان نے مسلسل محنت کی، ہمت نہ ہاری اور اس عظیم منصوبے کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا۔جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان کے لیے عالمی کپ جیتنے والے عمران خان وہ شخص ہیں جو مٹی میں ہاتھ ڈالے تو وہ سونا بن جائے، عمران خان ہمت اور عزم کی بہترین مثال ہیں ، پرانی باتیں بھول جائیں اس وقت ہم سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے، عمران خان پر بھروسا کیا جائے، پہلے اور اب کے عمران خان میں زمین آسمان کا فرق ہے، ان میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے۔جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان کو ایک اچھا وزیراعظم ملا ہے، ہمارا ملک ان کی قیادت میں پھلے اور پھولے گا، سب مل کر عمران خان کا ساتھ دینا چاہیے۔

Prime Minister Imran Khan will never let you down, I know him from cricket days, you have to trust him because he think for others as he’s not selfish.@ImranKhanPTI @PTIofficial#PMImranKhan #COVID19Pandemic pic.twitter.com/EvHSIsDMPq

— Javed Miandad (@I_JavedMiandad) April 2, 2020

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…