ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس پاکستان سے سڈنی جانے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے

datetime 27  مارچ‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس پاکستان سے سڈنی جانے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے جہاں سے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کو رونا وائرس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے جو لوگ آگے آرہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔وقار یونس نے کہا کہ کو رونا وائرس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا بہت ضروری ہے، اس وائرس کے خلاف جنگ میں جو سب سے آگے ہیں ہمیں ان کو سلام پیش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس

جنگ میں ڈاکٹرزنرسز میڈیکل آفیسر اور دوسرا عملہ سب سے آگے ہے، ڈاکٹرز اور نرسز کو جتنی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے کسی کو نہیں ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ ہمارے ایسا کرنے سے ان لوگوں کو حوصلہ ملے گا اور یہ اپنا کام جاری رکھ سکیں گے، یہ ہمارا ایمان ہے کہ ہم اس وباء سے نجات پائیں گے۔واضح رہے کہ سابق کپتان و فاسٹ بولروقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال سڈنی میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر ہیں اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…