ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لاہور قلندر کی ذمہ داریاں دی گئی تو میرا کیا جواب ہو گا ؟ پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ نے جاوید آفریدی کو سرپرائز دیدیا

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے کھانے بہت مزیدار ہیں کابلی پلاؤ اور شینواری روسٹ مجھے بہت پسند ہے، تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ‘‘ میں ہیڈ کوچ پشاور زلمی ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں پشاور بھی گیا ہوں وہاں آرمی پبلک اسکول کا دورہ بھی کیا اور مجھے بہت اچھا لگا وہاں بہت پیار ملا اگر لاہور قلندر کی ذمہ داری دی گئی تو نبھاؤں گا میں ان کی حوصلہ افزائی پر توجہ دوں گا،

انہیں حوصلہ دوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ میچ جیتیں کیوں کہ زیادہ میچ ہارنے کی وجہ سے ان کے حوصلے کمزور ہوگئے ہیں،آج جو بھی کچھ میرے پاس ہے اس کے لئے انتھک محنت کی ہے یہ سب اللہ کی مہربانی ہے اور میرے گھر والوں کی دعائیں ہیں، میں اپنی والدہ کی قربانیوں کی دل سے قدر کرتا ہوں۔جبکہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرن سیمی کا پشاور زلمی کے لئے انتخاب اس لئے کیا کہ یہ اپنے ملک کی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنا چکے تھے یہ جب ویسٹ انڈیز میں کھیل رہے تھے اس وقت بھی ان کے فین پاکستان میں بہت زیادہ تھے اور جس طرح پہلے پی ایس ایل میں انہوں نے دبئی میں رونق بخشی وہ قابل داد ہے ۔پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان لانے کے لئے ان کا بہت اہم کردار ہے، میری خواہش تھی کہ اس مرتبہ شاہد آفریدی پشاور زلمی کی طرف سے کھیلتے اور اگر ا ٓئندہ سال کھیلنا چاہتے ہیں تو پشاورزلمی ہمیشہ انہیں خوش آمدید کہے گی،لوگوں نے مختلف چیزوں پر پشاور زلمی کی برانڈنگ شروع کردی ہے مجھے اپنی ٹیم کہتی ہے کہ آ پ اس پر کیوں قانونی ایکشن نہیں لیتے میں کہتا ہوں نہیں یہ لوگوں کا برانڈ ہے یہ پاکستانیوں کا برانڈ ہے ہر ایک کو بطور برانڈ استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…