ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

لاہور قلندرز ایک فتح کے بعد پھر ہمت ہار گئے، اسلام آباد یونائیٹڈ فتح یاب

datetime 4  مارچ‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 17 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے لاہور کو 199 رنز کا ہدف دیا، لیوک رونکی 48 اور کولن منرو ناقابل شکست 87 رنز بناکر نمایاں رہے،جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 18.5 اوورز میں 127 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسلام آباد میچ 71 رنز سے جیت گیا۔

اسلام آباد کی اننگزلاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔اسلام آباد کی جانب سے کولن منرو اور لیوک رونکی نے شاندار آغاز کیا اور 103 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی۔اس موقع پر لیوک رونکی 48 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد شاداب خان بھی صرف 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کولن انگرام 29 رنز بناسکے تاہم منرو اور آصف علی نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔ منرو 87 اور آصف علی 6 گیندوں پر 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کی اننگزاسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رواں پی ایس ایل کا پہلا میچ کھیلنے والے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے لاہور کو پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر جھٹکا دے دیا اور کرس لین کو پویلین بھیج دیا۔ وہ بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد لاہور قلندرز سنبھل ہی نہ سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔محمد حفیظ 10، بین ڈنک 25، سلمان بٹ 21، سمت پٹیل 6، محمد فیضان 6، کپتان سہیل اختر 8، سیکوگے پراسانا 8 اور سلمان ارشاد ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔لاہور قلندرز کے ٹاپ اسکورر عثمان شنواری رہے جنہوں نے 14 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔اسلام آباد کی جانب سے رومان رئیس اور ظفر گوہر نے تین تین، شاداب خان نے دو جبکہ عاقف جاوید اور ڈیل اسٹین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…