ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

میں نے آج یہ سیکھا کہ آپ اُس وقت تک ہی اہم ہوتے ہیں جب تکاپناکردار ادا کرلیں،سیمی کاآرام دیئے جانے پرڈھکے چھپے الفاظ میں شکوہ

datetime 3  مارچ‬‮  2020 |

لاہور(  آن لائن )سابق پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی نے کراچی کنگز سے میچ میں کپتان ڈیرن سیمی کو ہی آرام دے دیا، ویسٹ انڈین کرکٹر نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ڈھکے چھپے الفاظ میں شکوہ بھی کردیا۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں ٹیم کی قیادت وہاب ریاض نے کی، پاکستانیوں میں بے پناہ مقبول آل رانڈر کومیدان میں نہ اترنے کے فیصلے پر شائقین کو مایوسی بھی ہوئی۔یاد رہے کہ پشاور زلمی کے

پرستاروں کی بڑی تعداد خیبر پختونخوا سے بسوں میں سوار ہوکر راولپنڈی پہنچی تھی لیکن ڈیرن سیمی کو ایکشن میں نہیں دیکھ پائی،کچھ صارفین کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ ڈیرن سیمی رواں پی ایس ایل کے دوران کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، جس کی وجہ سے ان کی ٹیم کی مجموعی کارکردگی بھی متاثر ہوئی ہے اس لیے ممکنہ طور پر اسی وجہ سے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈیرن سیمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر معنی خیز جملہ لکھا کہ میں نے سیکھا کہ آپ اس وقت تک ہی اہم ہوتے ہیں جب تک اپنا کردار ادا کرلیں۔یاد رہے کہ پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا تھا کہ ڈیرن سیمی کو ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ واپس لانے میں اہم کردار ادا کرنے پر23 مارچ کو اعزازی شہریت دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ کے نوازا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…