پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

لاہور قلندرز قذافی اسٹیڈیم میں قسمت بدلنے کے لئے پرعزم، دعویٰ کر دیا گیا

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا 16واں میچ لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اہم معرکہ 3مارچ بروز منگل ، شام 7 بجے شروع ہوگا۔ایونٹ کے دوران اب تک کھیلے گئے تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنے والی لاہور قلندرزکی ٹیم دفاعی چیمپئن کے خلاف اہم معرکہ میں قسمت بدلنے کے لیے پرامید ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم کو آئندہ 7 میں سے 6 میچز اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہی کھیلنے ہیں۔ قلندرز کی ٹیم محض ایک میچ کھیلنے کراچی کا رخ کرے گی۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں 12 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔لاہور قلندرز نے ایونٹ کا پہلا میچ 21 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلا تھا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے بآسانی 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ لاہور قلندرز کو ایونٹ میں دوسری شکست کا سامنا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں کرنا پڑا۔ سنسنی خیز مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔لاہور قلندرز نے ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ پشاور زلمی کے خلاف کھیلا۔12 اوورز تک محدود میچ میں پشاور زلمی نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ تینوں میچز میں ناکامی کے باعث لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر قلندرز سے ایک قدم اوپر ان کی روایتی حریف کراچی کنگز موجود ہے۔جو چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ 30 لیگ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ چار ٹیمیں پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو ہوگا۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تاحال پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو مرتبہ شکست سے دوچار کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی کنگز کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس حاصل کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے خلاف میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل 8 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔ جہاں 5 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 3 میں لاہور قلندرز نے فتوحات حاصل کیں۔ لاہور قلندرز کیہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین میچوں میں شکست کی وجہ حریف ٹیمو ں کی جانب سے اچھی کرکٹ کھیلنا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا

یہی وجہ ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا فیصلہ آخری وکٹ اور آخری اوور میں ہوا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نیمتعدد مواقع پر بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام کھلاڑی مجموعی طور پر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں۔ وہ پرامید ہیں کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں مؤثر حکمت عملی اپنا کرکھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرے گی۔عاقب جاوید نے کہاکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ہمیشہ پریشر گیم ہوتی ہے اور جو ٹیم پریشر میں مضبوط اعصاب کے ساتھ میدان میں اترے، کامیابی اس کا مقدر بنتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ کھلاڑیوں کو شکست سے گھبرانے کی بجائے مثبت حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کررہے ہیں۔ عاقب جاوید نے کہاکہ ٹاپ آرڈر اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ سجانے میں کامیاب ہوجائیں تو باؤلرز کواس کا دفاع کرنے میں مدد ملے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کاکہنا ہے کہ تاحال 5 میں سے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کرنا خوش آئند ہے مگر ٹورنامنٹ کا اہم مرحلہ اب شروع ہورہا ہے لہٰذا ہمیں زیادہ سے زیادہ میچز جیت کر ٹاپ فور میں جگہ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔سرفراز احمد نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ مجموعی طور پر بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماراباؤلنگ کا شعبہ کچھ ناتجربہ کار ضرور ہے مگر وہ سب باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ کپتان نے کہاکہ اس شعبہ میں ہمارے پاس آپشنز بھی زیادہ ہیں۔سرفراز احمد نے کہا گو کہ لاہور قلندرز کوگذشتہ تین میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا مگر ہمیں میچ میں جیت کے لیے منگل کو بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ سرفراز احمد نے کہا انہیں معلوم ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد لاہور قلندرز کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرے گی مگر وہ دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے لہٰذا انہیں بھی تماشائیوں کی اسپورٹ کا یقین ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…