ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس  ایل میں طالب علموں کے لئے رعایتی ٹکٹ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاندار مہم متعارف کرا دی

datetime 29  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) مارچ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ  نے مارچ میڈنس مہم متعارف کروادی ہے۔ مہم کے تحت ملک بھر میں موجود طالب علموں کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔ طالب علموں کو رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ کی فراہمی یکم مارچ بروز اتوار سے شروع ہوگی،

طالب علموں کو 30 فیصد رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ ٹی سی ایس کے مخصوص سنٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی نے شائقین کرکٹ کی لیگ میں بڑھتی دلچسپی کے  پیش نظر ”مارچ میڈنس“مہم متعارف کروانے  کا اعلان کیا ہے۔فی الحال ملتان اور راولپنڈی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے میچز کے دوران اسٹیڈیمزمیں ”ہاؤس فل“ دیکھا جارہا ہے۔اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ اس دوران 22 فروری کو ڈبل ہیڈر والے روزدونوں اسٹیڈیمز میں ”ہاؤس فل“ رہا تھا۔مہم کے تحت  طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کا شناختی کارڈ دیکھا کر ٹکٹ پر 30 فیصد رعائیت حاصل کرسکتے ہیں،طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کے شناختی کارڈ پر ایک میچ کے زیادہ سے زیادہ 7 ٹکٹ رعایتی نرخ پر خریدسکتے ہیں۔یہ پیشکش یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی،لیگ کے کْل 21 میچز مارچ کے مہینے میں کھیلے جائیں گے،یہ پیشکش ایونٹ کے پلے آف میچز اور فائنل کے لیے دستیاب نہیں ہوگی،یہ پیشکش صرف وی آئی پی اور پریمیئم معیار کی ٹکٹوں کے لیے ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…