اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی، دوسرا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہو گا

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2020کافاتحانہ آغاز کیا ہے۔آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 125 رنز کا مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں تجربہ کار بیٹر جویریہ خان اور فاسٹ بالر ڈیانا بیگ کی شاندارکارکردگی نیقومی خواتین کرکٹ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمائن کیمبل اور اسٹیفنی ٹیلر 43،43 رنز بناکر نمایاں بیٹرز رہیں۔ دونوں بیٹرز کی اننگز میں 2،2 چوکے اور 2،2 چھکے شامل تھے۔ لی آن کِربی 16 رنز بناکر آٹ ہوئیں۔ تینوں بیٹرز کے علاوہ ویسٹ انڈیز کی کوئی بلے باز بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکیں۔فاسٹ بالر ڈیانا بیگ نے ابتدائی اوورز میں عمدہ بالنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز ویمنز کی بیٹنگ لائن اپ کو دبا کا شکار کیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں 19 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ڈیانا بیگ کے علاوہ ندا ڈار اور ایمن انور نے بھی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنرز نیاننگز کا پراعتماد آغاز کیا۔ جویریہ خان اور منیبہ علی پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو 58 رنز کا مضبوظ آغاز فراہم کرکے میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی۔ جویریہ خان 35 او رمنیبہ علی 25 رنز بناکر آٹ ہوئیں، جس کے بعد کپتان بسمہ معروف نے ندا ڈار کے ہمراہ 40 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلادی۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16گیندیں قبل 2 وکٹوں کے نقصان پر حاص کرلیا۔ بسمہ معروف 39 اور ندا ڈار 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ویسٹ انڈیز کی آفی فلیچر اور اسٹیفنی ٹیلر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں مثبت بیٹنگ کرنے پر جویریہ خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔قومی خواتین کرکٹ ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 28 فروری کو اسی میدان پر انگلینڈکے خلاف کھیلے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…