ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر109 رنز کی برتری حاصل کر لی

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 3 وکٹوں کے نقصان پر342 رنز بنا لیئے۔پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف 109رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی ابھی 7وکٹیں موجود ہیں۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی طرف سے عابد علی اور شان مسعود نے اپنی اننگ کا آغاز کیا،

اننگ کے دوسرے اور ابو جاوید کے پہلے اوور کی دوسری گیند پر اوپنر عابد علی بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ کیپر لٹن کمار داس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے،اس وقت پاکستان کا سکور صرف دو رنز تھا۔جس کے بعد کپتان اظہر علی کھیلنے کیلئے آئے۔اس دوران اوپنر شان مسعود نے 54گیندوں پر 9چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔پاکستان کی دوسری وکٹ 93رنز کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان اظہر علی 34رنز بنا کر ابوجاوید کی گیند پر نجم الحسن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔شان مسعود اور اظہر علی نے دوسری وکٹ کی پارٹنر شپ میں 91رنز بنائے۔اظہر علی کے آوٹ ہونے کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کیلئے آئے۔کھانے کے وقفے پر پاکستان کا سکور دو وکٹوں کے نقصان پر95رنز تھا۔کھانے کے وقفے کے بعد شان مسعود اور بابراعظم ذمہ دارانہ طریقے سے کھیلتے ہوئے سکور میں اضافہ کرتے رہے۔بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری 79گیندوں پر8چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔پاکستان نے150رنز 38.2اوورز میں جبکہ 200رنز 52.1اوورز میں مکمل کیئے۔چائے کے وقفے سے پہلے شان مسعود نے 157گیندوں پر 11چوکوں کی مدد سے اپنی تیسری ٹیسٹ سنچری سکور کی۔شان مسعود اور بابر اعظم نے تیسری وکٹ کی پارٹنر شپ میں 112رنز بنائے۔205رنز کے مجموعی سکورپر پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی جب شان مسعود تاج السلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے،انہوں نے 100رنز بنائے۔شان مسعود کے بعد اسد شفیق بیٹنگ کیلئے آئے۔چائے کے وقفے پر پاکستان کا سکور تین وکٹوں کے نقصان پر206رنز تھا۔

چائے کے وقفے کے بعد بابر اعظم اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔اس موقع پر بابر اعظم نے 134گیندوں پر 15چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری سکور کی،ان کی ٹیسٹ میں چوتھی جبکہ پنڈی میں ان کی یہ مسلسل دوسری سنچری تھی۔پاکستان نے پنے 300رنز 77.3اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیئے۔اس موقع پر اسد شفیق نے83 گیندوں پر7 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔83.3اوورز کے بعد بنگلہ دیش نے نئی گیند لے لی تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم اس سے بھی کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکی۔پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے

دوسرے روز پاکستان نے کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگ میں 3 وکٹوں کے نقصان پر342 رنز بنا لیئے تھے۔بابر اعظم نے آوٹ ہوئے بغیر 143رنز جبکہ اسد شفیق نے آوٹ ہوئے بغیر60رنز بنا رکھے تھے۔پاکستان کے ان دونوں ناٹ آوٹ بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کی پارٹنر شپ میں 137رنز بنا رکھے تھے۔بنگلہ دیش کی طرف سے ابو جاوید نے 20اوورز میں 66رنز کے عوض دو وکٹ،تاج السلام نے 34اوورز میں 111رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ روبیل حسین 17اوورز میں 77رنز،عبادت حسین 14.5اوورزمیں 78رنز اورمحمود اللہ دو اوورز میں چھ رنز دیکر کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…